لاہور کا ٹونی ابدی نیند سو گیا

ٹونی کئی عرصے سے بیمار تھا

لاہور کے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھانے والا ٹونی فالج کے باعث چل بسا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے گزشتہ ماہ محکمہ جنگلی حیات سے ٹونی کو آسان موت دینے کی اجازت بھی مانگی تھی۔ اس سے قبل چڑیا گھر کی شیرنی کاجل بھی چل بسی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق ٹونی گزشتہ کئی سالوں سے فالج کی بیماری میں مبتلا تھا، جب کہ اس کا پچھلا دھڑ بھی مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا تھا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹونی کا علاج معالجہ جاری تھا۔

گزشتہ 6 ہفتوں سے ٹونی کی طبیعت خراب تھی اور ایک ہفتے سے خوراک میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔ ٹونی خون کی متعدد بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔

واضح رہے کہ اس شیر کی عمر 17 سال تھی، جب کہ اس کے ٹونی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ علاج کے باوجود اس کی طبیعت سنبھال نہیں پا رہی تھی۔

چڑیا گھر کے اس مکین کو ڈاکٹرز نے صرف دودھ اور نرم غذ ا دینے کی ہدایت کی تھی۔

ANIMAL

Tabool ads will show in this div