خانیوال: 4 سالہ مغوی بچی ریپ کے بعد قتل، لواحقین

بوری بند لاش چار دن بعد کھیت سے ملی

خانیوال میں 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کھيت سے ملی۔ بچی کو مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کیا گیا، مشتعل اہل خانہ نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ٹرین روک دی۔ ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ کہنہ کو معطل کرديا گيا۔

خانیوال کی بستی عزیزآباد کی رہائشی 4 سالہ بچی کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کرلیا گیا تھا۔

اہل خانہ نے چار روز تک اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کیا اور بالآخر بوری بند لاش ایک کھیت سے مل گئی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ تھانہ کہنہ گئے تو ایس ایچ او نے کہا کہ تم لوگ کون سے زمین جائیداد والے ہو جو کوئی تمھاری بچی کو اغواء کرتا، یہ سن کر ہم واپس آگئے، پولیس نے کچھ نہیں کیا، بچی کی لاش بھی ہم نے خود ڈھونڈی۔

بچی کی لاش ملنے کے بعد مشتعل مظاہرین نے ریلوے ٹریک اور قومی شاہراہ پر دھرنا دے ديا۔ مظاہرین نے کراچی سے لاہور جانیوالی سرسید ایکسپریس

کو روک لیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لواحقین کی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ کہنہ اور ڈی ایس پی صدر خانیوال کو معطل کردیا۔ آر پی او نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

Girl Rape

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div