کراچی کا موسم قدرے خوشگوار ہوگیا

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں
Jun 26, 2021

کراچی ميں ہفتے کو موسم جزوی ابرآلود ہےہونے کے باعث موسم سہانا ہوگيا۔

ہفتے کو کراچی میں صبح سويرے مختلف علاقوں ميں ہلکی پھوار پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ہفتے کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اکیس جون کو چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا۔سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ جولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کراچی کے کچھ علاقوں میں پری مون سون کے حوالے سے بادل برسے تھے۔ سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت تھی اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div