پاکستان کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت کا سامنا کررہا ہے اور حکومت نے دوسری ڈوز کا درمیانی وقت بڑھادیا۔ پہلے کرونا ویکسین کی دو ڈوز کا درمیانی وقفہ 21 سے 28 دن تھا جسے بڑھا کر 42 دن کردیا گیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ 6 ہفتوں کے درمیان ویکسین لگوانا محفوظ ہے۔