ملتان پاکستان سُپر لیگ کا سلطان بن گیا
سلطانز کی زلمی کے خلاف 47 رنز سے فائنل میں فتح

ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شاندار کھیل پیش کرتےہوئے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی۔ محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے شروع میں سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر تھی۔ سلطانز کی ٹیم نے پہلے 5 میچز میں سے صرف 1 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم آخری 7 میں سے 6 میچز میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
PSL 2021
PSL 6
تبولا
Tabool ads will show in this div