سبی: دہشت گردوں کےحملے میں5 ایف سی جوان شہید

دہشت گردوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا
Jun 25, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/ISPR-Sibi-FC-Attack-Isb-Pkg-25-06.mp4"][/video]

سبی میں دہشت گردوں کےحملے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شہداء میں حوالدار ظفرعلی خان،لانس نائیک ہدایت اللہ،لانس نائیک ناصرعباس شامل ہیں۔ لانس نائیک بشیر احمد اور سپاہی نور اللہ بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں نے سبی کے علاقے سنگان میں گشت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔

لاہور: جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 3افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں کے پیچھے دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔بلوچستان میں امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گااورسیکورٹی فورسز دشمن کےناپاک عزائم ہرقیمت پرناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نےسبّی میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے واقعے میں شہید ہونے والے 5 ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اورریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

Tabool ads will show in this div