شیخ رشید نے مریم نواز کی شرط مان لی

نواز شریف کو مکمل سیکورٹی ملےگی،وزیرداخلہ
Jun 24, 2021

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کی ملک واپسی کے حوالے سے رکھی گئی مریم نواز کی شرط مان لی۔ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شريف واپس آ جائیں انہیں حکومت ہر قسم کی سيکيورٹی فراہم کرے گی۔ وزيرداخلہ نے کہا کہ نواز شريف کو جيل ميں بھرپور سيکيورٹی دی جائے گی اور اگر وہ گھر کو جيل بنانے کا کہيں گے تو يہ خواہش حکومت یہ بات بھی قبول کر لے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مريم نواز نے نواز شريف کی واپسی کے لیے حفاظتی ضمانت کی شرط رکھی تھی۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ اگر نوازشریف کی زندگی کی ضمانت مل جائے تو وہ واپس آجائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے عدالت سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ بیمار ہیں۔

INTERIOR MINISTER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div