ملتان پاکستان سپر لیگ کا سلطان بن گیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم سلطانز کی جانب سے دیے جانے والے 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔
پشاور کی ٹیم کو دونوں اوپننگ بلے بازوں نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور پہلے اوور سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔تاہم چھٹے اوور کی دوسری گیند پر حضرت اللہ زازئی پانچ گیندوں پر چھ رنز بناکر مزربانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اگلے ہی اوور میں کامران اکمل بھی پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ عمران خان نے حاصل کی،کامران اکمل 28گیندوں پر 36 رنز بناسکے۔جوناتھن ویلز 13گیندوں پر چھ رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
شعیب ملک 12ویں اوور میں عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم یہ گیند نوبال قرار پائی۔پاول 14گیندوں پر 23 رنز بناکر مزربانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک 16ویں اوور کی پہلی گیند پر 48 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،انکی اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مزرابانی اور عمران خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
صہیب مقصود نے 26 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری اسکور کی، اوپنر شان مسعود اور کپتان محمد رضوان بالترتیب 37 اور 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین رلی روسو 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود نے 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور ثمین گل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کو بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔
So it's the final toss of #HBLPSL6 and @PeshawarZalmi have won it. @MultanSultans will set the target. Here are the two sides.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvPZ pic.twitter.com/X02xR9yySm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 24, 2021
خیال رہے کہ پشاور زلمی نے چوتھی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، پلے آف مرحلے میں دونوں ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تھی۔