ٹنڈوالہیار:شوگرکی کم مقدار والےآم مارکیٹ میں آگئے

دوسری اقسام آئندہ ماہ پاکستان بھر میں بھیجی جائے گی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/TAY-LESS-SUGAR-MANGO-PKG-24-06.mp4"][/video]

ٹنڈوالہ یار ميں شوگر کی کم مقدار والے آموں کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے۔

شوگر کے مريضوں کے ليے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹنڈوالہٰ یارمیں کم شوگروالےآم درختوں پر اُگائے جارہے ہیں جس میں شوگر کنٹين ليول 4 سے 6 فيصد ہے۔ کسانہ موری کے فارم ميں شوگر کی کم مقدار والے آموں کے درخت موجود ہیں۔ کاشتکاروں نے بتایا ہے کہ آم کی یہ قسم آسٹريليا اور امريکا سے لائی گئی اور پھر اس کو یہاں کی مٹی کے ساتھ موڈيفائی کيا گيا۔

کم شوگر والے آموں کی 3 اقسام ہیں جن میں سونہرو،گلین اور کیتھ شامل ہیں۔ ان آموں کوپاکستان ايگريکلچر ليب نے بھی سرٹيفائيڈ کيا ہے۔ کم شوگروالے آموں کی پہلی قسم مارکيٹ میں بھیجی جاچکی ہے جبکہ دوسری اقسام آئندہ ماہ پاکستان بھر میں بھیجی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div