پی ایس ایل6: فائنل جیتنےوالی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملےگی

فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کےمابین کھیلاجائے گا
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 کے فائنل جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ ساڑھے 7 کروڑ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔

پی ایس ایل6 کی دوسری فائنلسٹ ٹیم 6 کروڑ کی انعامی رقم کی حقدار ٹھیرے گی، اسی طرح ٹورنامنٹ آف دی پلئیر کو 30لاکھ، بہترین بلےباز، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور بہترین فیلڈر کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

لیگ میں اسپرٹ آف کرکٹ ایواڈ کےلیے 32 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل6: فاتح کون ہوگا، فیصلہ آج ہوجائےگا

پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 6 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہےان مقابلوں میں ایک میچ پشاور زلمی اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔

دونوں ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 8 بار مدمقابل آئیں ہیں اور دونوں ٹیموں نے 4،4 میچز جیتے ہیں۔

PESHAWAR ZALMI

PSL final

Multan Sultans

PSL Trophy

PSL2021

PSL 6

Tabool ads will show in this div