پی ایس ایل6: فاتح کون ہوگا، فیصلہ آج ہوجائےگا

میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات9 بجے کھیلا جائےگا
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی فاتح محمد رضوان کی ملتان سلطانز بنے گی یا چیمپئن کا سہرا وہاب ریاض کی پشاور زلمی کے سَر سجے گا اس کا فیصلہ آج ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں کھیلے گئے33 سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں شکست دینے کے بعد ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز جبکہ پشاور زلمی نے ایلیمنٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب ملتان سلطانز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم چوتھی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم 2017 میں ایونٹ کی فاتح بھی رہ چکی ہے۔

پی ایس ایل6: فائنل جیتنےوالی ٹیم کوکتنی انعامی رقم ملےگی

ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ کے ابوظہبی مرحلے میں کھیلے گئےکوالیفائر سمیت6 میں سے 5 میچز میں فتح حاصل کی، دوسری طرف پشاور زلمی کی ٹیم ابوظہبی مرحلے میں کھیلے گئے 5میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی تھی تاہم وہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 6 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہےان مقابلوں میں ایک میچ پشاور زلمی اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔دونوں ٹیمیں جب پہلی مرتبہ ایونٹ میں مدمقابل آئیں تو وہ مقابلہ پشاور زلمی نے جیت لیا۔

پی ایس ایل6: پشاور زلمی کوفائنل سےقبل بڑا دھچکا

فاتح ٹیم نے ٹام کوہلر کیڈمور کی نصف سنچری اور امام الحق کی 48 رنز کی اننگز کی بدولت 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تاہم ملتان سلطانز نے 13 جون کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا کر حساب برابر کردیا۔

میچ سے قبل محمد رضوان اور وہاب ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل میں رسائی ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہر فرد کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے، کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شاندار کم بیک کی وجہ بھی یہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ابتدائی مرحلے میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تاہم ابوظہبی پہنچنے سے قبل ہم تمام تر چیلنجز سے بخوبی آشناء ہوچکے تھے، جس کی وجہ سے یہاں ہماری کارکردگی مؤثر رہی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ فائنل میں جیت کے لیے پرعزم ہیں، امید ہے کہ ٹیم اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بطور کپتان ٹیم کا فائنل میں پہنچنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ حضرت اللہ ززئی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں کو کہ ٹیم کے لیے اچھا ہے۔

کپتان پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک وہ لیگ کے بہترین باؤلر نہیں بن پائے تاہم اس مرتبہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہماری ٹیم تمام شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

PESHAWAR ZALMI

PSL final

Multan Sultans

PSL Trophy

PSL2021

PSL 6

Tabool ads will show in this div