گوادر:میرین ڈرائیو پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

پانی کے مسائل اور بحران کے خاتمے کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں

گوادر میں شہریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شہر کی مرکزی شاہراہ میرین ڈرائیو کو احتجاجا بند کردیا ہے۔

بدھ کو صبح سے آل پارٹیزماہی گیر اتحاد انجمن تاجران اور شہریوں نے میرین ڈرائیو پر دھرنا ہوا ہے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی فراہمی متاثر ہوئی اور پورٹ پر آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گذشتہ روز بھی گوادر پولیس کے نارواسلوک کے خلاف شہریوں نے مذکورہ سڑک کو بند کردیا تھا۔ علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی کی مداخلت اور ایس ایچ او کے تبادلے کےمطالبے کو تسلیم کرنے کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا تھا۔

مظاہرین کا مزید مطالبہ تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرکے ایس ایچ او کو ہٹایا جائے اورشہر میں پانی کے مسائل اور بحران کے خاتمے کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ گوادر کے سمندری حدود میں سندھ کے ٹرالروں کے بعد چین کے ٹرالرز کو مچھلی کے شکار کیلئے جاری این او سی منسوخ کرکے سمندری  حیات کی نسل کشی بند کی جائے۔

GAWADAR

Tabool ads will show in this div