ملکی مفاد پراپوزیشن واک آؤٹ کرجاتی ہے، بابراعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور میشر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کی بات ہوتی ہے اپوزیشن واک آؤٹ کرجاتی ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وزيراعظم کی قيادت ميں کرونا پر قابو پانے کيلئے بہترين پاليسی اپنائی گئی۔ عمران خان کی حکومت کی پالیسی نے معیشت کو بچایا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے عدالتیں پوچھ پوچھ کے تھک گئیں لیکن انہوں پاناما پیرز کے حوالے سے اپنی جائیدادوں کا نہیں بتایا، بچے کہتے ہيں ابا کو پتہ ہوگا، بڑے بھائی سے سوال کيا جائے تو کہتے ہيں چھوٹے بھائی کو پتہ ہوگا۔ یہی سوال بیٹی سے کیا جاتا ہے تو کہتی ہیں میری لندن میں تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کبھی ملکی مفاد پر بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، نون لیگ کے دور میں بجٹ پيش کرنے والے سینیٹر ملک سے بھاگ گئے یہاں تک کہ انہوں حلف اٹھانا تک مناسب نہیں سمجھا اور ہم پر تنقید کررہے ہیں۔ ہماری حکومت نے عوام کو بہترين بجٹ ديا ہے۔