کروناکیسز میں کمی، ایران پاکستان نےسفری پابندیاں ختم کردیں

کرونا ویکسینیشن لازمی قرار
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کیسز میں کمی کے پیش نظر پاکستان اور ایران نے سفری پابندیاں ختم کردیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کرونا ویکسینیشن کرنے والے مسافر اور طالبعلم پاکستان اور ایران کا سفر کرسکیں گے۔

وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28 اپریل سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی مسافر اور طالب علم کے لیے بند کیا گیا تھا جیسے آج (23 جون) سے کھول دیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کی کرونا ویکسینیشن کو لازمی شرط ہوگی جو مسافر یا طالبعلم کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم زیارتی ویزے پر تاحال پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی سرگرمیاں پہلے سے بحال ہیں۔

travel ban

COVID-19

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div