نادیہ جمیل نے کینسر کو شکست دے دی

اداکارہ میں گزشتہ سال بریسٹ کینسرکی تشخیص ہوئی تھی
تصویر: انسٹاگرام/نادیہ جمیل

اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے فالورز کو خوشخبر سنائی ہے کہ وہ کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں۔

نادیہ نے طویل انسٹا پوسٹ میں بتایا '' میں کینسر سے مکمل صحتیاب ہوچکی ہوں، تمام ٹیسٹ کینسرسے کلیئرآئے ہیں۔ شکر الحمداللہ، آپ کے پیار ، دعاوں اور سپورٹ کا شکریہ ''۔

موذی مرض سے نجات حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرنے والی نادیہ نے لکھا ' ظالم کیموتھراپی کی وجہ سے میرے پاؤں کی کچھ رگوں کو نقصان پہنچا لیکن میں اپنے طریقے سے ڈانس کروں گی کیونکہ بھنگڑا تو میرے کاندھوں میں ہے'۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

اسکیری امی نامی سوشل پلیٹ فارم، دوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرنے والی نادیہ نے اپنا ساتھ دینے پرشوبزکے دوستوں ثانیہ سعید، منیبہ مزاری، سلطانہ صدیقی اورعدنان صدیقی کے حوالے سے بتایا کہ اس تمام عرصے میں وہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ صحتیابی کے اس سفر میں خود کو چھوٹا اوراجنبی محسوس کرانے والوں کو چھوڑنے کا مشکل طریقہ سیکھا اورعزت ومحبت دینے والوں کو قبول کرنا سیکھا۔ نئے دوست اور فیملی بنائی جن سے خون کا رشتہ نہیں لیکن زندگی کے حوالے سے جڑی ہوں، کینسر اور آئسولیشن میں میرا ساتھ دینے والے یہ عظیم لوگ بہت بڑی نعمت ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

نادیہ نےمزید بتایا کہ اگر چہ آخرمیں ، میں خود ہی کھڑی ہوئی ہوں،میری سانس ہے مجھے زندہ رکھتی ہے اورمیرا نفس میری حفاظت کرتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ اگر میں دوبارہ اس مرض کا شکار ہوئی تومجھ میں دوبارہ کھڑا ہونے کی خواہش موجود ہے۔ میں جب بھی گروں گی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر اٹھوں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

نادیہ گزشتہ برس مارچ میں کینسرکی تشخیص کے بعد سے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں، مرض کا علم ہونے کے چند دن بعد ہی 7 اپریل 2020 کو ان کی پہلی کامیاب سرجری کی گئی تھی جس کے بعد کیموتھراپی کا آغازکیا گیا تھا۔

نادیہ جمیل خواتین وبچوں پر تشدد کے خلاف اقدامات کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ بطور ایک چائلڈ پروٹیکشن ورکربیشمار بےسہارا بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانے کے علاوہ نادیہ نے 4 بچوں کو گود بھی لیا ہوا ہے۔

ایک انسٹا پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرے 4 بیٹے ہیں جن کی کامیابی کیلئے دعا کیے بغیرمیرا ایک دن بھی نہیں گزرتا۔ ان میں سے دو کے والد اور اہلخانہ ان کی کفالت کے لئے ہیں جبکہ باقی دو کے پاس صرف میں ہوں۔ صابراینٹوں کے ایک بھٹے میں کام کرتا تھااور انجینئر بننے کیلئے تعلیم حاصل کررہا ہے، جبکہ سب سے چھوٹا آزاد ایک آزاد روح جیسا ہے۔

CANCER

nadia jamil

Tabool ads will show in this div