وزیراعظم نے ریپ کی مختلف وجوہات پر بات کی،کنول شوذب

فحاشی ریپ کیسز کی اہم وجہ ہے،رہنماتحریک انصاف
Jun 22, 2021

رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ خواتین کے کم کپڑوں کی وجہ سے ریپ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور انہوں نے ریپ کسیز کی ایک نہیں مختلف وجوہات پر بات کی تھی جن میں اہم ترین بات آن لائن فخش مواد سے متعلق تھی۔ سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریپ کسیز میں متاثرہ فرد پر الزام دھرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ کنول شوذب کا کہنا تھا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہماری حکومت نے اینٹی ریپ قانون بنایا ہے جس میں ریپ اور ہراسمنٹ کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز کے لیے خصوصی عدالتیں بھی بنائی جائیں گی اور پولیس کا تفتیشی عمل بہتر کرنے پر بھی کام کیا جائے گا جس کےلیے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ کنول شوذب کا کہنا تھا کہ فحاشی ایسے واقعات کی ایک اہم وجہ ہے کیوں کہ جب فحاشی بڑھتی ہے تو اس کا معاشرے پر اثر پڑتا ہے کیوں کہ ہمارا معاشرہ مغرب سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکٹم بلیمنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی واقعہ رونماء ہوجائے لیکن وزیراعظم کے بیان کا مقصد ایسے واقعات کو ہونے سے ہی روکنے سے متعلق تھا۔

Rape Charges

rape cases

kanwal Shauzab

Tabool ads will show in this div