ہراسگی کی شکایت، ایف آئی اے افسران کومعطل کرنےکی ہدایت

خاتون کی شکایت پر غفلت برتی گئی

سٹیزن پورٹل پر درج خاتون کی طرف سے ہراسگی کی شکايت پر غفلت برتنے پر وزیراعظم نے ايف آئی اے افسران کو معطل کرنے کی ہدايت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق خاتون نے سٹیزن پورٹل پر 5 مرتبہ شکایات درج کروائی لیکن وفاقی تحقیقاتی ادارے کے افسران نے کچھ نہیں کيا۔

وزيراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو متعلقہ افسران معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سٹیزن پورٹل پر2 بہنوں کی درخواست،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکیخلاف انکوائری کاحکم

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ دی تھی اور ایف آئی اے کے عدم تعاون کی وجہ سے خاتون نے مبینہ خود کشی کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دُہائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔

HARRASMENT

Citizen portal

Tabool ads will show in this div