بھارت: گائےچرانے کےالزام میں تین مسلمان نوجوان قتل

تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست تریپورہ میں انتہاء پسند ہندوؤں نے گائے چرانے کے الزام میں بدترین تشدد کرکے تین مسلمان نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کمار کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں ایک گاڑی میں مویشی لیکرجارہے تھے کہ انتہاء پسند ہندوؤں نے تینوں مسلمانوں پر گائے چرانے کا الزام لگادیا۔ جس کے بعد بھیڑ جمع ہوئی اور تینوں پر تشدد کرنے لگی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق واقعے میں شہید ہونے والوں میں 28 سالہ زید حسین، 30 سالہ بلال میا اور 18 سالہ سیف الااسلام، سیپاہیلا ضلع سونامورا کے رہائشی تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کے روز خوائی ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا ہے تاہم کسی ملزم کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں ہندو انتہاء پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتتدار میں آنے کے بعد سے مسلمانوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

MUSLIMS

Tripura

Khowai District

Tabool ads will show in this div