محرم سيکيورٹی: کراچی میں 25 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

اسٹاف رپورٹ

کراچی: محرم الحرم کے لئے کراچی کے سيکيورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پچيس ہزار سے زائد پوليس اور رينجرز اہلکار ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر۔۔۔پانچ ہزارسےزائد مجالس اورساڑھے سات سوسےزائد جلوس، سب کی حفاظت اہم ذمہ داری، سیکیورٹی اداروں نے کرلی پوری تیاری، شہرکے تینوں  زونز کیلئے علیحدہ سیکیورٹی پلان بنایاگیاہے۔ ۔پچیس ہزارسےزائد پولیس اوررینجرز اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

مرکزي مجلس کي سيکيورٹي کے لئے نشترپارک کے اطراف تمام راستوں کو کنٹينرز لگاکر بند کرديا گيا ہے ۔ نشترپارک پر سيکيورٹي انتظامات کا جائزہ لينے کے لئے ڈپٹي کمشنر اور ايس ايس پي ايسٹ  نے دورہ کيا۔

پوليس کے مطابق۔۔مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے نشترپارک کے اطراف تمام گليوں کي سي سي ٹي وي کيمروں سے مانٹيرنگ کي جارہي ہے ۔

پوليس حکام کا کہنا ہے کہ شہر ميں گشت اور اسنیپ چيکنگ ميں بھي غيرمعمولي حد تک اضافہ کيا گيا ہے۔

میں

burger

sahir lodhi

defence

games

sonia

Tabool ads will show in this div