بلدیاتی انتخابات: کراچی میں ایم کیو ایم، پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا

Collage copy

کراچی / لاہور : کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا میدان متحدہ قومی موومنٹ نے مار لیا۔ سب سے بڑے شہر کے بلدیاتی معرکے میں بڑے بڑے برج پاش پاش ہوگئے۔نہ ترازو کام آیااور نہ ہی بلے کی چلی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے 209یو نین کونسلز میں 138اپنے نام کر لیں۔

دوسری جانب پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا فائنل راؤنڈ ن لیگ کے نام رہا جو 882 نشستیں لیکر سرفہرست ہے۔ تحریک انصاف 230 جبکہ  پیپلزپارٹی 106نشستیں حاصل کر سکی ۔ کراچی:

کراچی کے عوام نے فیصلہ سنا دیا اور میئرشپ کیلئے ایم کیوایم کو اکثریت مل گئی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں 80 فیصد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

پی ٹی آئی،جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی  میئرکی دوڑ سے بھی باہر ہوگئیں، ایم کیو ایم نے شاندار فتح کے ساتھ ہی کراچی  میں اپنا میئرلانے کی راہ بھی ہموارکرلی۔ وسیم اختر، ریحان ہاشمی سمیت تمام اہم رہنماؤں نے میدان مار لیا۔  

مزید پڑھیے:بلدیاتی انتخابات،کراچی میں متحدہ آگے،پنجاب میں کہیں ن توکہیں جنون کی برتری

209 میں سے 196 یونین کونسلز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم کو 138 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ 32 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرپیپلزپارٹی براجمان ہے جبکہ جماعت اسلامی کو 11 ،تحریک انصاف کو 7 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ ضلع وسطی  ميں ایم کیوایم نے جھاڑو پھير ديا ۔ 51 میں سے 50 نشستیٕں لے اڑی۔  کراچی کے ضلع کورنگی سے ایم کیوایم کے30، ضلع شرقی سے16 اور  ضلع غربی سے28چیئرمین منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کو اپنے گڑھ کہلائے جانے والے لياری میں اپ سیٹ شکست کا سامنا رہا، لیاری کی 15 میں سے صرف 6 نشستیں ہی پیپلز پارٹی کے ہاتھ آئیں۔ مئیربننے کے خواہشمند جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدور حافظ نعیم الرحمان، علی زیدی اور نجمی عالم سب ہی دوڑ سے باہرہو گئے۔

مزید پڑھیے:شہر قائد کے میئر کے لئے ایم کیو ایم فیورٹ قرار

تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی اپنی ہی وکٹ نہ بچا پائے، کراچی شرقی یوسی 16 سولجر بازار میں کپتان کے کھلاڑی کو  متحدہ کی پتنگ اڑاتے نوشاد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا بھی دھڑن تختہ ہوگیا، کراچی وسطی یوسی 18 میں ایم کیو ایم کے مظہر حسین نے جیت کا جشن منایا توحافظ نعیم الرحمان نے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم کا حال بھی کچھ مختلف نہیں، یہاں بھی پی پی کا تیر نشانے پر نہ بیٹھ سکا۔ کراچی جنوبی یوسی 30 کلفٹن سے پیپلزپارٹی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا،تو دوسری جانب ایم کیو ایم کے میئر کے امیدوار وسیم اختر نے بھاری اکثریت سے میدان مارکر مخالفین پردھاک بٹھا دی۔ پنجاب:

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا فائنل راؤنڈ بھی مسلم لیگ ن کے نام رہا۔ حکمراں جماعت بلدیاتی انتخابات میں 882 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا معرکہ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے 882 نشستوں لے کر سر کر لیا۔ تحریک انصاف نے 236 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ  پیپلزپارٹی 106نشستیں حاصل کر سکی۔ آزاد امیدواروں کے حصے میں 831 نشستیں آئیں۔ راولپنڈی بھی  پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل گیا جہاں ن لیگ کےمتوالے 55 نشستیں لے اڑے  جبکہ تحریک انصاف کے حصے میں بارہ نشستیں آئیں ۔راولپنڈی کی 45 یونین کونسلوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق 32 نشستوں پر ن لیگ ، 10 پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کے حصے میں 2 اور عوامی مسلم لیگ کے حصے میں ایک نشست ہی آسکی۔ سماء

local government elections

LG polls 2015

lb polls 2015

Karachi Elections

Local Government Polls

Punjab Elections

Tabool ads will show in this div