یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی بھی ہار گئے

ملتان :بلدیاتی انتخابات میں  پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں يوسف رضا گيلانی اورشاہ محمود قريشی کو بھی شکست کا سامنا رہا اورمسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔

بلدیاتی انتخابات میں جہاں بڑے بڑے برج الٹے وہیں پی پی کے اہم رہنماسابق وزیراعظم يوسف رضا گيلانی اورسابق وزیرداخلہ شاہ محمود قريشی کے امیدوار بھی ہار گئے۔حکمران جماعت ن لیگ یہاں بھی چھائی رہی۔

ميونسپل کارپوريشن ملتان ميں 33 نشستیں مسلم لیگ ن کے نام رہیں۔ تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ 17 آزاد امیدوروں نے بھی فتح اپنے نام کی جبکہ پیپلز پارٹی صرف 2 نشستیں حاصل کر سکی

ضلع کونسل کی 117 ميں سے 43 نشستوں پر ن لیگ فاتح رہی، تحریک انصاف کو 19 نشستیں ملیں۔ 39 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ ضلع کونسل کی 12 نشستیں پیپلز پارٹی لے اڑی۔

local government elections

LG polls 2015

lb polls 2015

Local Government Polls

Punjab Elections

Tabool ads will show in this div