سائنوویک اورسائنوفارم کی دوسری ڈوز کا دورانیہ بڑھادیا گیا

دوسری ڈوز کا وقت بڑھنےسےکوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی

کراچی میں کرونا سے بچاؤ کی ويکسين کا 3 دن کا اسٹاک آگیا ہے۔

کراچی ایکسپوسینٹر سمیت تمام اضلاع میں سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین دستیاب ہوگی۔ تاہم بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے ویکسین موجود ہی نہیں ہے۔

کرونا ويکسين لگوانے والوں کيلئے این سی اوسی نے اچانک پاليسی تبدیل کردی ہے۔سائنو ویک اورسائنوفارم کی دوسری ڈوز کا ٹائم 4 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا گيا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کا وقت بڑھنے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

اتوار کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچی ہے۔ںیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پی آئی اے 22جون کو مزید 20لاکھ کرونا ویکسین پاکستان لے کر لائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کررہا ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کی لیے بوئنگ 777طیارے استعمال کررہا ہے۔

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div