پلےآف مرحلہ: سنسنی خیز میچز آج کھیلےجائیں گے

پہلےمیچ میں یونائیٹڈ کو سلطانز کا چیلنج درپیش ہوگا
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پلے آف مرحلےکا آغاز آج سے ہوگا، پہلے کوائیفائر میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ابوظہبی میں آج پی ایس ایل 6 کے پہلے کوائیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز مدمقابل ہونگی جبکہ ايليمنيٹر ون ميں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا جوڑ پڑے گا۔

کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شام چھ بجے میدان میں رنگ جمائیں گی، دونوں ٹیموں کےمابین کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔

دوسری جانب ايليمنيٹر ون میں کراچی کنگز کی ٹیم کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا، ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائیر میں ہارنے والی ٹیم سے ایلمینٹر ٹو میں مقابلہ کرے گی اور فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا فائنل جمعرات 24 جون کھیلا جائے گا۔

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

KKvPZ

Multan Sultans

IUvMS

Tabool ads will show in this div