جناح اسپتال میں ڈینگی کا مریض انتقال کرگیا، کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے جناح اسپتال ميں ڈينگی کا ایک اور مريض چل بسا، رواں سال شہر ميں ڈينگی سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی۔
کراچی کا 23 سالہ فيضان جناح اسپتال ميں 3 روز سے زير علاج تھا، جس کا آج انتقال ہوگیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فیضان کو علاج معالجے کی مناسب سہوليات فراہم نہيں کی گئيں،جس کی وجہ سے وہ آج صبح انتقال کرگيا۔
سندھ ڈينگی سيل نے بھی ہلاکت کی تصديق کی ہے، جس کے بعد کراچی ميں رواں سال ڈينگی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
سندھ ڈینگی سیل کے مطابق حيدرآباد ميں بھی 2 افراد ڈينگی سے انتقال کرچکے ہيں۔ سماء
میں
کی
کا
burger
ساؤتھ ایشیاء
Charlie Hebdo
Sindh Government
evacuated
style
filter
تبولا
Tabool ads will show in this div