تھپڑکھانے کے بعدآپ ٹھیک ہیں؟، بچے کافرانسیسی صدر سے سوال

ایمانوئل میکروں کوایک شخص نے رواں ماہ تھپڑ ماردیا تھا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کو لاسوم صوبے کےدورے کے دوران ایک بچے کے حیران کن سوال نے نا صرف انہیں ششدر بلکہ شرمندہ بھی کردیا۔

اسکول کے بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کو 8 جون کو ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے اس وقت تھپڑ مار دیا تھا جب وہ استقبال کیلئے آنیوالے شہریوں سے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب بڑھے۔

فرانسیسی اخبار "لی فیگارو" نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ میکروں سے بچے کے حیران کن سوال کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانسیسی صدر خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کررہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرنے کی اجازت کیلئے انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا وہ ٹھیک ہیں، یہ تفریح نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔

پھر انہوں نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا، یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں ہے، جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص کو فوراً ہی حراست میں لے لیا تھا، فرانس میں کسی بھی سرکاری اہلکار کو مارنا قابل سزا جرم ہے۔

FRENCH PRESIDENT

Emmanuel Macron

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div