سندھ میں کرونا وائرس کےمثبت کیسز میں کمی آنےلگی،مرتضیٰ وہاب

سندھ میں350مقامات پر ویکسینیشن مراکز بنائےگئے

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے سخت فیصلوں کےنتیجے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوگئی ہے اور اس وقت کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 سے کم ہو کر 10 فیصد تک آگئی ہے۔

ہفتے کو کراچی میں ترجمان سندھ حکومت و مشیرقانون وماحولیات مرتضی وہاب میڈیا نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ سندھ میں کرونا کیسزمیں کمی ہوئی ہے اورکراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظرآئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے اور28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی جبکہ لوگ ایس اوپیزکاخیال رکھیں کیوں کہ اب اسکولزبھی کھل رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون اور مدد کے بغیر کیسز میں کمی ممکن نہیں تھی۔ شہریوں کو چاہئے کہ ویکسینیشن کروائیں۔

مشیر قانون نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات مروجہ طریقہ کار کےتحت ہونگے۔ سندھ میں 350مقامات پر ویکسنیشن سینٹرز بنائے گئےہیں۔

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div