پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 29ویں میچ میں آج کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں 8پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لیگ کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پلےآف مرحلے میں جگہ بناسکتی ہے۔
دوسری جانب سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی پلےآف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے اور ایونٹ میں آخری نمبر موجود ہے۔