تلخ رشتے سے پریشان افراد کیلئے انوشے اشرف کا مشورہ

اداکارہ نے نسٹاگرام پر پریشان فالوور کو حل بتایا

اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی زندگی میں کڑواہٹ کے شکار رشتوں کے باعث مشکل میں پھنسے افراد کو آگے بڑھنے کیلئے چند مفید مشورے دیے ہیں۔

ہر کسی کی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا موڑ آتا ہے جب آگے بڑھنا بہت مشکل لگتا ہے چاہے وجہ کچھ بھی ہو، اداکارہ انوشے اشرف سے ایسی ہی کیفیت کا شکاران کی ایک فالوورنے مشورہ مانگا۔

انوشے سے پوچھا گیا کہ ایک تکلیف دہ منگنی کو کیسے توڑنا چاہیے جبکہ میں اس لڑکے کے ساتھ بہت زیادہ اٹیچ ہوں ''۔

اداکارہ نے جواب میں معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے مخلصانہ مشورہ دیا '' ایسی صورتحال میں اپنے لیے وقت نکالیں، اگریہ رشتہ کڑوا ہے تو سنجیدگی کے ساتھ خود کو کچھ وقت دیں اور معاملے پر 3 ماہ بعد دوبارہ غور کریں۔

انوشے کے مطابق '' صورتحال کوبہترطریقے سے سمجھنے کیلئے کاونسلنگ کا سہارا لیں، اگر یہ پہلے سے ہی زہریلا ہے تو صورتحال بدترین ہوجائے گی''۔

پریشان فالوور کو انوشے نے نصیحت کی کہ اگر آپ کا ساتھی بھی اس مسئلے پرغور کیلئے آپ جتنا ہی تیار ہے تو پھرغیرجانبداری سے شروعات کریں۔

اداکارہ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جو شخص ابھی سے ایسا ہے کیا وہ بہترین شوہر ثابت ہوگا؟ میں اس سے متعلق نہیں جانتی لیکن آپ ایسے آدمی کے ساتھ تعلق کیوں رکھنا چاہتی ہیں۔

Anoushay Ashraf

TOXIC RELATION

Tabool ads will show in this div