پی ایس ایل6: سلطانز نےقلندرز کو80رنز سےشکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا۔ سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم کو پہلا نقصان اننگز کے پہلے ہی اوور میں ہوگیا۔
شان مسعود پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ محمد رضوان بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 15 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد صہیب مقصود اور رائلی روسوو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شعیب 60 جب کہ روسوو 29 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔
میچ کے آخری لمحات میں سہیل تنویر نے 9گیندوں پر 26 بنائے اور ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچادیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ تین، جیمز فلکنر نے 2،2 جبکہ حارث، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی، فخر زمان 13، بین ڈنک5، محمد حفیظ 14، آغا سلمان 13، سہیل اختر5، ٹم ڈیوڈ 10 اور جیمز فالکنر 22 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی راشد خان 2، شاہین آفریدی 2 اور حارث رؤف ایک رنز بناسکے جبکہ لاہور کی ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ میں شاہنواز دھانی کو ملتان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ آف دی میچ قرار پائے۔