غذر میں 12 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ غذر میں 12 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا۔

غذر کے علاقے چٹور کھنڈ میں میں 12 سالہ لڑکی کی لاش 3 روز قبل کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی غذر کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

پولیس کا کہنا ہے لڑکی کے اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی سے ریپ کی تصدیق ہوگئی۔

ڈی آئی جی محمد سعید کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ریپ اور قتل کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ چٹورکھنڈ میں درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

GHIZAR

GILR MURDER

Tabool ads will show in this div