کیا آپ کروناویکسین کی دوسری ڈوز وقت پر نہیں لگواسکے؟

ویکسین کی دوسری ڈوز جلد سے جلد لگوالیں
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: سماء ڈیجیٹل
فوٹو: سماء ڈیجیٹل

اگر آپ نے کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز مس کردی تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟، این وائی یو لنگون ہیلتھ میں پیڈیاٹرک انفیکشیس ڈیزیز کے ڈاکٹر اور ویکسین ریسرچر ڈاکٹر ایڈم ریٹنر کا مشورہ ہے کہ آپ کو جلد سے جلد دوسری ڈوز لگوا لینی چاہئے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اور پریونشن کے مطابق آپ کرونا وائرس کی دوسری ڈوز 42 دن (6 ہفتوں) کے اندر لگواسکتے ہیں اور مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں۔

ریٹنر نے مزید کہا اس کے ساتھ ساتھ ہم کسی ایسے علاقے میں کام کرنا شروع کررہے ہیں جہاں اعداد و شمار کی تعداد کم ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مطالعات میں خاص طور پر یہ پیمائش نہیں کی جاسکتی ہے کہ جب شاٹس میں 42 دن سے زیادہ کا وقت دیا جاتا ہے تو دو خوراک کی ویکسین کتنی حفاظت فراہم کرتی ہے۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو 42 دن کے اندر ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں مل سکی تو آپ کو دوبارہ ویکسینیشن کورس کرنے کی ضرورت نہیں۔

اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ویکسنر میڈیکل سینٹر ایمرجنسی میڈیسن فزیشن نکولس کمان نے واضح کیا کہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے کوویڈ 19 ویکسین کا کورس پورا کرنا ضروری ہے۔

پاکستان میں موجود ویکسینیشن سینٹرز کی معلومات کیلئے یہ لنک دیکھیں۔

ویکسین کی اقسام اور ان کی ڈوز لینے کا دورانیہ

فائزر ۔ بایو این ٹیک

ٹائپ: ایم آر این اے

ڈوزز: 2، 21 دن کے وقفے سے

ایسٹرازینیکا ۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ

ٹائپ: ایڈینو وائرس ۔ بیسڈ

ڈوزز: 2، 28 دن کے وقفے سے

جانسن اینڈ جانسن

ٹائپ: ایڈینو وائرس ۔ بیسڈ

ڈوزز: ایک

اسپٹنک 5 (روسی ویکسین)

ٹائپ: ایڈینو وائرس ۔ بیسڈ

ڈوزز: 2، 21 دن کے وقفے سے

سائنو ویک بایوٹیک

ٹائپ: ان ایکٹویٹڈ سارس۔کوو۔2 وائرس

ڈوزز: 2، 28 دن کے وقفے سے

نوواویکس

ٹائپ: پروٹین۔بیسڈ ویکسین

ڈوزز: 2، 21 دن کے وقفے سے

کنسائنو بایولوجکس

ٹائپ: وائرل ویکٹر۔ ایڈینووائرس میں کووڈ وائرس کا خلیہ شامل کرنا

ڈوزز: ایک

بھارت بایوٹیک

ٹائپ: غیر فعال سارس۔ کووڈ وائرس، جسے ویرو سیل پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کے ذریعے غیر فعال کردیا جاتا ہے۔

ڈوزز: 2، 28 دن کے وقفے سے

سائنوفارم

ٹائپ: ایم آر این اے

ڈوزز: 2، تین سے چار ہفتے کے وقفے سے

پاکستان میں دستیاب ویکسینز اور ان کی افادیت

سائنوفارم 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن سینٹرز پر مفت دستیاب ہے۔ کئی ممالک میں کئے گئے بڑے پیمانے پر تجربات سے یہ ثابت ہوا کہ 21 دن کے وقفے سے لی گئی 2 ڈوزز دوسری ڈوز کے 14 یا اس سے کچھ زیادہ دنوں میں کرونا وائرس کیخلاف 79 فیصد تک مؤثر ہے۔

کنسائنو بایولوجک کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تجربات کے دوران 65.7 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔

اسپٹنک 5 ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے، یہ ویکسین عمر رسیدہ افراد کیلئے محفوظ اور مؤثر تصور کی جاتی ہے۔ اس کی منظوری کلینکل ٹرائل کے بعد دی گئی جس میں پتہ چلا کہ یہ ویکسین اس عمر کے افراد کیلئے 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

ایسٹرازینیکا کے چار بڑے پیمانے پر تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں نے اس کی دو ڈوز لگوائیں، ان پر مجموعی طور پر اس کے 70.4 فیصد تک مثبت اثرات پڑے۔

فائزر کے قطر میں ٹرائل کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ویکسینیشن کروانے والوں کو اس دوا سے 75 فیصد تک تحفظ ملا۔ برطانیہ میں کئے گئے ایک اور تجزیے سے حاصل نتائج کے مطابق فائزر ویکسین لگوانے والے افراد کرونا وائرس کے یوکے ویرینٹس سے 90 فیصد تک محفوظ ہیں۔

COVID-19

COVID NEWS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div