لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کیخلاف لازمی فتح درکار
پی ایس ایل6 کا 28واں میچ آج ابوظہبی میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ 2021ء کے 28ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ابوظہبی میں ٹکراؤ ہوگا۔
سہیل اختر الیون 9 میچز میں 10 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے تاہم پلے آف مرحلے میں رسائی کیلئے آج کا مقابلہ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کیلئے پرامید ہیں۔