راولپنڈی: مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو نوٹس جاری

مرمت کرائیں یا گھرخالی کریں،میٹروپولیٹن کارپوریشن
Jun 18, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Pindi-Dangerous-Buildings-Isb-Pkg-18-06.mp4"][/video]

راولپنڈی کی بلدیہ عظمیٰ نے خستہ حال عمارتوں کے مکینوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بلڈنگز کی مرمت کروائیں ورنہ انہیں خالی کردیں۔ میٹرو پولٹین کارپوریشن راولپنڈی کے متعلقہ شعبے کے افسر علی عمران کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں تاکہ مذکورہ عمارتوں کے مکین اپنے اور ہمسائیوں کے تحفظ کےلئے مرمتی کام کروالیں۔ رواں سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث راولپنڈی میں خستہ حال عمارتیں خطرے کی گھنٹیاں بجانے لگیں۔ اندرون شہر میں کئی عمارتیں اپنی عمر کی سنچری مکمل کرنے کے قریب ہیں جن کی مرمت پر باسیوں نے آج تک توجہ نہیں دی۔ دوسری جانب شہریوں نے نوٹس کو کاغذی کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نوٹسز کے اجراء کے بجائے مسئلے کا کوئی مستقل حل نکالا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہر سال ایک لسٹ تو بناتی ہے لیکن سوائے نوٹسز جاری کرنے کے کوئی عملی کارروائی نہیں ہوتی۔ خستہ حال عمارتوں میں رہنا شہریوں کی مجبوری ہے لیکن یہ کام حکومت کا ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائِے۔

Dilapidated buildings

Metropolitan Corporation

Tabool ads will show in this div