نمرہ خان نے فردوس عاشق کو رشتہ کروانے والی آنٹی قراردے دیا

اداکارہ نمرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ سیاستدان نوازشریف ہیں۔ اداکارہ کو فردوس عاشق اعوان رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں۔
پاکستان سپرلیگ کی مناسبت سے جیو ٹی وی کے پروگرام 'جشن کرکٹ ' میں شریک نمرہ سے میزبان شہزاد اقبال نے پسندیدگی کے لحاظ سےسابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف ،اورموجودہ وزیر اعظم عمران خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کوکہا۔
جواب میں نمرہ کا ووٹ نواز شریف کے حق میں تھا۔
اس جواب پر میزبان نے پروگرام کے سیٹ ہرشہباز شریف کی نقالی کرنے والے اداکار کے حوالے سے پوچھا کہ کیا آپ نے ان کی وجہ سے نوازشریف کو منتخب کیا ؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں، دراصل میرے خیال سے لاہوربہت خوبصورت ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نےاپنے پسندیدہ سیاستدان کا ذکر کرتے ہوئےلاہور کی خوبصورتی کا کریڈٹ کسے دیا،چھوٹے میاں صاحب(ڈمی) نے اداکارہ سے کیا کہا؟ دیکھیے
مزید ویڈیوز دیکھنےکےلیے | https://t.co/A9zy8zaOhN جیونیوز لائیو |https://t.co/NWmJSmvhQU@ShahzadIqbalGEO#GeoNews#GeoJashneCricket pic.twitter.com/bqQIsVRdMi — Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 17, 2021
شہبازشریف کی ڈمی نے استفسار کیا کہ لاہورکو اتنا خوبصورت کس نے بنایا، اس پرنمرہ نے فورا جواب دیا '' آپ کی وجہ سے ''۔
فردوس عاشق اعوان کی تصویر دیکھ کر نمرہ نے کہا کہ یہ رشتہ کروانے والی آنٹی اور شکل سے بہت تیز لگتی ہیں اور حال ہی میں ان کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے میں تو اب کچھ کہہ بھی نہیں سکتی۔
فردوس عاشق اعوان رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں ،ایسے لوگ بہت تیز ہوتے ہیں،بالکل بھروسا نہیں کرنا چاہیے، اداکارہ نمرہ خان
مزید ویڈیوز دیکھنےکےلیے | https://t.co/PJiYDjdOPX جیونیوز لائیو |https://t.co/NWmJSmMTfu@ShahzadIqbalGEO#GeoNews#GeoJashneCricket #FirdousAshiqAwan pic.twitter.com/8jAUetFrpe — Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 17, 2021
نمرہ کا اشارہ ٹاک شومیں ہونے والی لڑائی کی جانب تھا جس میں فردوس عاشق اعوان نے پی پی کے ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔
نمرہ نے بتایا کہ اداکاری بالکل نہیں آتی لیکن والدین کی خواہش تھی کہ اس فیلڈ میں آوں، پہلے ڈرامے میں ایک سین کیلئے 40 ری ٹیک کیے ۔ لاہور میں کچھ پرستاروں کی آنکھوں میں پسندیدگی دیکھ کر فیصلہ کیا کہ ایکٹنگ جاری رکھنی ہے۔
نمرہ اسکواش بہت اچھا کھیل لیتی ہیں جس کیلئے ان کی کوچنگ معروف کھلاڑی جہانگیر خان کے ماموں نے کی۔
میکال ذوالفقار، آغاعلی اور عفان وحید میں سے ایک کے انتخاب پر نمرہ نے کہا کہ آغا کے ساتھ بہت کام کیا ہے تو ان سے زیادہ دوستی ہے لیکن عفان بھی مجھے شروع سے بہت زیادہ پسند تھے۔