رینٹل پاور کیس: سابق وزیراعظم راجا پرویز کو ملزم نامزد کردیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : نیب نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔
راجا پرویز اشرف کے خلاف نیب نے 263 صفحات پر مشتمل ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا، اس طرح رینٹل پاور کیس میں ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کرلی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر، سابق وزير اعظم کے خلاف کیس کی سماعت 19 نومبر کو کریں گے۔
یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں شامل وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور پراجیکٹس کی منظوری دینے سے متعلق معاملات کی تحقیقات جاری تھیں جبکہ مارچ 2012ء میں سپریم کورٹ نے کرائے کے بجلی گھروں کے تمام منصوبوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سماء