تُرک اداکاراینگن التان کی شکایت پرٹک ٹاکر کاشف ضمیرگرفتار

ملزم پرنوسربازی کے کئی مقدمات درج ہیں

ترک ڈرامہ سیریل '' ارطغرل غازی '' کے مرکزی کردار اینگن التان کی شکایت پرمعروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیرکو گرفتار کرلیا گیا۔

کاشف ضمیر کیخلاف اینگن التان کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا لیکن یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔ تُرک اداکار کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم نے معاہدہ ہی منسوخ کردیا۔

ترکش ایمبیسی کی جانب سے کاشف ضمیر کیخلاف شکایتی خط محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیاتھا جس پر آئی جی پنجاب انعا م غنی کے حکم پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔

سی آئی اے اقبال ٹاون نے کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے گرین نمبرپلیٹ والی غیرسرکاری گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا ہے۔

کاشف ضمیر کیخلاف اس سے قبل بھی نوسربازی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

پاکستان بلانے سے قبل کاشف ضمیر نے ترکی میں اینگن التان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اداکار کو ہیرے اور سونے سے بنی 60 لاکھ روپے مالیت کی انگوٹھی گفٹ کی تھی۔

اینگن التان دسمبر2020 میں چوہدری گروپ آف انڈسٹریزکے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اورمیاں کاشف ضمیر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر لاہور آئے تھے۔ بعدازاں یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ ترک اداکار کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم ہیں اور 8 مقدمات میں ملوث ہیں۔

ہم دوسری جانب ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کاشف ضمیر نے بیانات جاری کیے تھے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں اینگن التان کو پاکستان لایا تھا جو کچھ برانڈز سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ میرا نام خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترک اداکار کو معاہدے کے مطابق رقم نہ دینے کے حوالے سے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں کاشف ضمیر نے بتایا کہ آدھی ادائیگی انہیں پاکستان آنے پر کی گئی اور باقی شوٹنگ اور کمرشل پر دی جائے گی اگر ایسا ہوتا تو اداکار انگین التان نے کوئی شکایت ہوتی تو ان کا کوئی بیان یا ٹویٹ ہی سامنے آجاتا۔

ERTUGRAL GHAZI

Engin Altan

KASHIF ZAMIR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div