کراچی: ڈکیتی پرمزاحمت کےدوران پراپرٹی ڈیلر قتل
ملزمان ایک لاکھ 80ہزار روپے لیکر فرار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ڈکيتی مزاحمت پر پراپرٹی ڈيلر کو موت کے گھاٹ اتارديا۔
گلشن اقبال بلاک فور ميں ڈکيتوں نے مزاحمت پر پراپرٹی ڈيلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ 1لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔
پراپرٹی ڈیلر نوشاد ڈسکو بيکری کے قريب آن لائن موٹر سائيکل سروس سے اترا تو دو ملزمان آگئے، رقم اور موبائل فون چھينا اور مزاحمت کرنے پر نوشاد پر ايک گولی چلا دی جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
مقتول 34 سالہ نوشاد کا تعلق میرپور خاص سےتھا وہ یہاں پراپرٹی کے کام سے وابستہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔