اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ 2021ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یونائیٹڈ نے بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ریکارڈ 247 رنز بنا ڈالے، ان کے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تھا، انہوں نے 2019ء میں لاہور قلندرز کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے تھے۔

مزید جانیے : پشاورزلمی کا اسلام آبادیونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنرز نے 98 رنز کا آغاز فراہم کیا، عثمان خواجہ نے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکے اور 13 چوکے لگائے، کولن منرو 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے انتہائی جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑ کر پی ایس ایل کی تاریخ کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دیتے میں ٹیم کی مدد کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

PESHAWAR ZALMI

ISLAMABAD UNITED

PSL6

Tabool ads will show in this div