شیخ رشید نے راولپنڈی میں شکست تسلیم کرلی،بھتیجاچیئرمین منتخب

BELECTION8PM05-12 راول پنڈی : بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں راول پنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی کامیاب ہوگئے، راشد شفیق یوسی40سے ن لیگ کے امیدوار کو ہرا کر چیئرمین منتخب ہوئے، جیت کی خوشی میں لال حویلی میں جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا،جب کہ حامیوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پارٹی کا امیدوار تو نہیں ہاں ان کا بھتیجا بلدیاتی انتخابات میں بازی لے لیا، راول پنڈی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں راول پنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق بھی کامیاب ہوگیا۔ راشد شفیق راول پنڈی کی یوسی40سے ن لیگ کے امیدوار کو ہرا کر چیئرمین منتخب ہوئے، نتائج آنے کے بعد راشد شفیق کی جیت کی خوشی میں لال حویلی میں جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا،جب کہ حامیوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ دوسری جانب سماء سے خصوصی گفت گو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھتیجا چیئرمین کی سیٹ پر جیت گیا ہے لیکن درحقیقت انہیں اپنے علاقے میں شکست ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں : راول پنڈی بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی خصوصی دلچسپی شیخ رشید نے کہا کہ انہیں 13 نشستوں پر جیت کا پختہ یقین تھا لیکن ابھی تک صرف چار سے پانچ نشستوں پر ہی فتح ملی اور کچھ ایسی سیٹوں پر شکست ہوئی جس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ آٹھ سے نو نشستوں پر ہی جیت ہوگی اور اگر نتائج ایسے ہی ہوئے تو دل سے شکست تسلیم کریں گے۔ ندیم ملک کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کا ووٹ کہیں نہیں گیا بلکہ یہ انتخاب پیسوں سے ہوا اور پولنگ اسٹیشنز پر بھی لوگوں کی جیبوں میں پیسے ڈالے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شیر سے نہیں بلکہ اپنے گروپ کے آزاد امیدواروں سے ہارے ہیں، لال حویلی کے سامنے مسلم لیگ ن کے میئر کے بیٹھنے سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ہی لال حویلی کے سامنے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور دیگر وزراءبیٹھے ہیں اگر ایک مئیر بھی بیٹھ جائے گا تو کوئی بات نہیں۔ سماء

LG polls 2015

lb polls 2015

Local Government Polls

Punjab Elections

Tabool ads will show in this div