برکھا دت کواپنے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے آج بھی یاد ہیں

معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنے بچپن کا سنہری دوراوراس سے جڑی پسندیدہ پاکستانی ڈراموں ' دھوپ کنارے' اور ' تنہائیاں' کی یادوں کو تازہ کیا ہے۔
اپنے دور کی معروف ترین اداکارواں مرینہ خان اور شہناز شیخ کی ایک حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جو اداکار عمران عباس نے شیئرکی تھی۔
ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد برکھا دت بھی خو دکو تعریف کرنے سے نہ روک سکیں۔ مرینہ اور شہناز کی تصویرکے ساتھ ٹویٹ کرنے والی برکھا نے لکھا '' میں اپنے اسکول کے ہرامتحان سے قبل '' دھوپ کنارے '' کو دیکھا کرتی تھی۔
Gosh . Dhoop kinare and tanhaiyaan. I would watch DK before every school exam, crushed on Dr Ahmer before wuthering heights made the Heathcliffe sort trendy and hoped someone would sing me faiz some day. Are we that old ? https://t.co/pA0uqSmh1f
— barkha dutt (@BDUTT) June 15, 2021
بھارتی صحافی نے بتایا کہ دھوپ کنارے کے ڈاکٹر احمر انہیں بہت پسند تھے۔ یہ کردار راحت کاظمی نے ادا کیا تھا۔
دھوپ کنارے سال 1987 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا، اس کلاسک ڈرامہ سیریل کو مقبول ترین ڈرامہ نگارحسینہ معین نے تحریر کیا تھا اور مرکزی کرداروں میں مرینہ خان ، بدر خلیل ، راحت کاظمی ، قاضی واجد، ساجد حسن اور دیگر شامل تھے۔
برکھا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا ہم اتنے بوڑھے ہوگئے ہیں۔
ایک ٹوئٹرصارف نے پوچھا کہ دھوپ کنارے اور ڈاکترزویا کو کون یاد کرتا ہے؟ جس پربرکھا نے دلچسپ جواب لکھا '' کیا تم پاگل ہو؟ کون بھول سکتا ہے! میں ہرایک ایسی لڑکی کو جانتی ہوں جو ڈاکٹر احمر سے محبت کرتی تھی اور امید کرتی تھیں کہ کوئی ان کیلئے '' جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے'' گائے گا۔
برکھا دت کا دوسرا پسندیدہ ڈرامہ '' تنہائیاں '' دھوپ کنارے سے ایک سال قبل 1986 میں نشرکیا گیا تھا جس میں مرینہ خان اور شہناز شیخ نے سنیعہ اور زارا نامی بہنوں کے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس معروف ڈرامے کا سیکوئل 27 بعد سال بعد 2012 میں ریلیز کیا گیا۔
حسینہ معین کے تحریر کردہ ان دونوں ڈراموں نے پاکستان کے علاوہ سرحد پربھی بے حد مقبولیت حاصل کی تھی۔