بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کے استحکام میں مدد ملے گی،احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کے استحکام میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کے استحکام میں مدد ملے گی، جمہوری عمل کے تسلسل سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی، حکومت توانائی کی قلت کے مسئلہ پرقابو پانے کیلئے سخت جدوجہد کر رہی ہے، جب کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ سماء

LG polls 2015

lb polls 2015

Punjab Elections

Tabool ads will show in this div