راول پنڈی: راول پنڈی میں ہونے والے تیسرے اور آخری مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی جانب سے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔
راول پنڈی حلقة این اے 56 یونین کونسل 27 مسلم ٹاﺅن میں خواتین ووٹروں نے پولنگ کے عمل میں بھر پور انداز میں حصہ لیا، ،پولنگ کے عمل کو شہریوں کے لئے آسان بنانے کے لئے انتظامیہ نے موثر انداز میں کام کیا۔
یوسی 27 کی خاتون ووٹر کا کہنا تھا کہ خواتین پولنگ کے عمل میں نہ صرف حصہ لے رہی ہیں بلکہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو جتوانے کے لئے بھی ووٹروں کو قائل کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین اپنے تمام کام چھوڑ کر پولنگ کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ یونین کونسل 27 کی ایک اور ووٹر ثمینہ چوہدری نے بتایا کہ پولنگ کا عمل انتہائی پر امن انداز میں جاری ہے اور امید ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ سماء