کراچی:سمندری ہوائیں معطل،حبس سے شہری پریشان

سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ مون سون کا بننا ہے
Jun 18, 2021

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کو کراچی میں بارش کا واضح امکان نہیں ہے۔

جمعرات کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ مون سون کا بننا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ صبح سے ہی ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 75 فیصد ہے جو عام طور پر 60 فیصد تک رہتا ہے۔ کراچی کے موسم میں پورا دن گرمی اور حبس رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں جمعرات کی شام بارش کا کم امکانات ہیں تاہم شہر کے شمالی علاقوں،جن میں سرجانی ٹاؤن،شیرشاہ،مسرور بیس، گڈاپ،بحریہ ٹاؤن،گلشن حدید میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

اندرون سندھ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جیکب آباد سے 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔لاڑکانہ،سکھر،روہڑی،پڈعیدن،دادو میں آندھی چلی ہے اور ہوا کی رفتار 40 ناٹیکل مائیل رہی۔ سندھ میں اگلے دو دن مزید آندھی چلنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ تھرپارکر،میرپورخاص اور عمرکوٹ میں  کافی تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔

karachi weather

Tabool ads will show in this div