گلستان جوہر میں پولیس نے جعلی پولنگ اسٹاف کو گرفتار کرلیا

Korangi Phadda Arrest Khi 05-12 کراچی : گلستان جوہر میں پولیس نے جعلی پولنگ اسٹاف کو گرفتار کرلیا جس میں ایک امیدوار ساجد علی بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جاکھرانی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کی یو سی 27 میں قائم کڈز یونیورسٹی سے پولیس نے تین جعلی پولنگ آفیسرز کو گرفتار کر لیا۔ مزید پڑھیں : کورنگی میں پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گیا گرفتار ہونے والے افراد کا تقرر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کیا گیا تھا، گرفتار ہونے والوں میں آزاد امیدوار ساجد علی بھی شامل ہے جس کا تقرر کڈز جونیئر یونیورسٹی میں پولنگ آفیسر کی حیثیت سے کیا گیا، جب کہ دیگر میں سید محمد باقر کا تقرر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور محمد مہدی کا تقرر پولنگ آفیسر کی حیثیت سے کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سماء

local government elections

LG polls 2015

lb polls 2015

Karachi Elections

Tabool ads will show in this div