صرف بلدیات ہی نہیں دیگر محکموں میں بھی جعلی بھرتیاں ہوئیں، آغا سراج درانی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : اسپيکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، کہتے ہیں صرف بلدیات ہی نہیں سندھ کے ديگر محکموں ميں بھی بڑی تعداد ميں جعلی بھرتياں ہوئيں۔


جعلی بھرتیوں کے معاملے میں آپس کے پول کھلنے لگے تو پیپلزپارٹی کے سابقہ دور کے وزیر بلدیات اور موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اپنے دفاع کیلئے سامنے آگئے، کہتے ہیں کہ صرف وزارت بلدیات پر الزام لگانا درست نہیں، بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے۔


اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر تمام محکموں کی اسکروٹنی کی جائے تو بہت سارے حقائق سامنے آئیں گے۔


آغا سراج درانی نے بلدياتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جلد بازی کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ضروریات کا خیال رکھے۔ سماء

میں

Economy

law

putin

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div