راول پنڈی : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ہونے والے راول پنڈی یو سی 86 میں آزاد امیدواروں کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں سابق وزیر قانون پنجاب کا بھانجا جاں بحق، جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے میں راول پنڈی کی یونین کونسل نمبر 86 دھمیال میں قائم پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود آزاد امیدواروں کے کارکنان ووٹنگ کی بات پر الجھ پڑے، جس کے بعد ہاتھا پائی سے شروع ہونے والا تصادم فائرنگ میں تبدیل ہوا۔
دونوں آزاد امیدواروں کی جانب سے کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں راجہ بشارت کا بھانجا راجا شعیب فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا، جب کہ دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں بمعہ ثبوت گرفتار کر لیا، جب کہ جاں بحق شخص کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راجا شعیب کچھ عرصہ قبل ہی لندن سے پاکستان آیا تھا اور قومی جونیر ہاکی ٹیم کا کھلاڑی تھا۔ راج شعیب چیئرمین کیلئے امیدوار کا کزن تھا، جس کا مخالف آزاد امیداوار کے حامیوں سے تصادم ہوا۔ سماء