کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18رنز سے ہرادیا

عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے 3، 3 شکار کئے

پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بالآخر دوسری کامیابی مل گئی، بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث لاہور قلندرز کو 18 رنز سے ہرادیا۔

پاکستان سپر لیگ 2021ء کے 23 میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18اوورز میں 140 رنز بنائے پر آؤٹ ہوگئی، ٹم ڈیوڈ 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سہیل اختر الیون کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ سہیل اختر صفر، محمد حفیظ ایک، بین ڈنک 6، راشد خان 8، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی 12، 12 اور حارث سہیل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز فولکنر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے 3، 3 جبکہ محمد حسنین اور محمد نواز نے 2، 2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 8 میچوں میں یہ دوسری فتح ہے۔

lahore qalandars

QUETTA GLADIATORS

PSL6

Tabool ads will show in this div