ایسٹرازینیکا ویکسین 18سال سےزائد عمرکے افراد کو لگانےکی منظوری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کروناوائرس سے بچاؤ کےلیے ایسٹرا زینیکا ویکسین 18سال اور اس زائد عمر کے افراد کو لگانے کی منظوری دیدی۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 18 سال و زائد عمر والے افراد جو سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہیں وہ ضروری دستاویزات دیکھا کر اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگواسکیں گے۔
اس سے قبل ایسٹرازینکا ویکسین 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں 18 سے 30 سال تک عمر کے افراد کو سائنوویک ویکسین لگائی گئی ہے۔
سعودی عرب جانےوالے افراد ایسٹرازینیکا، فائزر ویکسین لگواسکیں گے
اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ہفتہ قبل فائزر ویکسین ملک کے 15 شہروں میں صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگانے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی حکام نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگوانے والے افراد کو ملک میں سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 838 کیسز رپورٹ ہوئے اور 59 افراد انتقال کرگئے جبکہ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.39 رپورٹ ہوئی۔