آن لائن پڑھایا ہے،آن لائن پیپرز لیے جائیں، طالبات کااحتجاج

یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کےمذاکرات ناکام

راولپنڈی کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات نے آن لائن امتحانات کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات نے اِن کيمپس اور راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور آن لائن امتحانات کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

طالبات نے فزيکل پیپز لینے کیخلاف یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈرانے دھمکانے کا الزام لگایا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت پرہوں گے۔

طالبات نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن پڑھایا گیا ہے تو امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیئں۔ احتجاج میں طلباء کی کم تعداد میں شرکت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی جانب سے طالبات کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے۔

راولپنڈی: طالبات کا فزيکل پیپرز دینے کےخلاف احتجاج

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت پر ہی لیے جائیں گے۔ طالبات کو مسائل ہیں تو وہ متعلقہ شعبہ کے سربراہان سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل طالبات کی جانب سے فزيکل پیپز کیخلاف کیمپس میں احتجاج کیا گیا تھا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات سے مذاکرات کرتے ہوئے سليبس اور ڈيٹ شيٹ ميں آسانی کی يقين دہانی کرائی تھی تاہم مذاکرات ناکام رہے۔

Student Protest

Shafqat Mahmood

ONLINE EXAMS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div