پی ایس ایل6: زلمی کوسلطانز کےہاتھوں شکست

پاکستان سپر لیگ کے 21ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز کا ہدف دیا جو ملتان سلطانز نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپننگ بلے باز شان مسعود 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان اور شعیب مقصود نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، صہیب مقصود 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضون 82 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حیدر علی اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، حیدر علی 28 اور کامران اکمل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ ملر 22، رومن پاول 4، شیرفن رتھرفورڈ 56، فیبین ایلن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 4 اور بلیسنگ مزارابانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
لیگ ٹیبل پر ملتان سلطانز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ پشاور زلمی 8پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
ملتان سلطانز
کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، شمرون ہیٹمیئر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران خان، عمران طاہر۔
پشاور زلمی
کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومان پوول، شیرفین ردرفورڈ، فبیان ایلن، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران۔